09 مئی ، 2014
کراچی…کراچی میں مہاجر قومی موومنٹ کی جانب سے جنگ اور جیو کے دفتر کے باہر آئی آئی چندریگر روڈ پر پاک فوج اور آئی ایس آئی کی حمایت میں دھرنا ہوا جس میں جنگ اور جیو کے خلاف نعرے لگائے گئے۔دھرنے اور سخت سیکیورٹی کی وجہ سے آئی آئی چندریگر روڈ پر ٹریفک کی آمد و رفت بند تھی جس کی وجہ سے اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگیا، لوگوں کو گھروں میں جانے میں شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔