پاکستان
10 مئی ، 2014

فیصل آباد:ماں کے ہاتھوں زہر دیئے جانے والی دوسری بچی بھی دم توڑ گئی

فیصل آباد:ماں کے ہاتھوں زہر دیئے جانے والی دوسری بچی بھی دم توڑ گئی

فیصل آباد…فیصل آبادمیں ماں کے ہاتھوں زہر دیئے جانے والی دوسری بچی بھی دم توڑ گئی۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں گھریلوحالات سے تنگ آکر خاتون نے اپنے تین بچوں کو زہر دے دیا تھا جن میں سے ایک پانچ سالہ بچی جاں بحق ہوگئی تھی جبکہ دو بچوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ماں کے ہاتھوں زہر دیئے جانے والی دوسری بچی بھی اسپتال میں علاج کے دوران دم توڑ گئی۔پولیس ذرائع کے مطابق فیصل آباد میں گھریلو رنجش پر ماں نے تین بچوں کو زہر دیا۔ ماں نے اسپتال میں خودکشی کی کوشش کی جسے عملے نے ناکام بنا دیا۔ تھانہ نشاط آباد کے علاقے شہزاد ٹاوٴن کی رہائشی صدف بی بی نے اپنے خاوند کے ساتھ جھگڑے کے بعد اپنے تین بچوں 7 سالہ بلاول، 5سالہ صدف اور 3 سالہ کرن کو گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں دے دیں جس سے ان کی حالت غیر ہو گی۔ اہل علاقہ نے ماں کے ساتھ مل کر بچوں کواسپتال منتقل کیا جہاں کرن نامی بچی جانبر نہ ہو سکی اب دوسری بچی صدف بھی اسپتال میں چل بسی۔تین بچوں کو زہر دینے والی ماں صدف کا کہنا ہے کہ ایک ہفتہ پہلے رشتہ داروں نے اطلاع دی کہ تمہارے شوہر نے دوسری شادی کرلی ہے، جس کا اسے کافی دکھ تھا اور اس نے فیصلہ کیا کہ بچوں کو بھی زہر دے دو گی اور خود بھی زہر کھا کر اپنی جان دے دیگی ۔بچی کی موت پر ماں نے خودکشی کی کوشش کی جس کو عملے نے ناکام بنادیا ۔بچوں کی ماں کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔

مزید خبریں :