کھیل
10 مئی ، 2014

آئی پی ایل:حیدرآباد نے دہلی کو 8وکٹوں سے شکست دے دی

آئی پی ایل:حیدرآباد نے دہلی کو 8وکٹوں سے شکست دے دی

نئی دہلی…بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ اسٹیڈیم میں آئی پی ایل کا 32ویں میچ دہلی ڈیئر ڈیولز اور حیدرآباد سن رائزرزکے درمیان ہونے والے میچ میں حیدرآباد سن رائزرزنے دہلی ڈیئر ڈیولز کو ڈکورتھ لوئس میتھڈکے تحت 8وکٹوں سے شکست دیدی۔ہوم کراوٴڈ کے سامنے دہلی ڈیئرڈیولز کی شروعات اچھی نہیں ہوئی، مگرکیون پیٹرسن کے 19گیندوں پر 35رنز نے صورت حال بہتر بنا دی۔ اگروال 25رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔ دنیش کارتک 39رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ اسٹین، ہینرکس اور مشرا کو دودو وکٹیں ملیں۔ بار بار بارش کے باعث سن رائزرز کو پانچ اوور میں 43رنز کا ٹارگٹ دیا گیا۔ سن رائزرز نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے آخری اوور میں ہدف حاصل کرلیا۔ یہ حیدرآبادکی آٹھ میچزمیں چوتھی کامیابی ہے۔

مزید خبریں :