کاروبار
13 مئی ، 2014

اسٹیٹ بینک 16 مئی کو مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا

اسٹیٹ بینک 16 مئی کو مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا

کراچی …اسٹیٹ بینک آف پاکستان16 مئی کو مانیٹری پالیسی کا اعلان کر رہا ہے۔ماہرین کے مطابق شرح سود میں کمی کی توقعات دم توڑ چکی ہیں۔اسٹیٹ بینک اس رواں مالی سال کی آخری مانیٹری پالیسی کا اعلان جمعے کو کر رہا ہے۔اپریل میں اس وقت کے قائم مقام گورنر سعید احمد نے صنعت کاروں سے ملاقات میں کہا تھا کہ سرمایاکار مانیٹری پالیسی میں شرح سود کے حوالے سے خوشخبری سنیں گے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی رفتامیں اضافہ اور آئی ایم ایف کی جانب سے مانیٹری پالیسی میں سختی برتنے کی تجویز کے بعد اب توقع ہے کہ مرکزی بینک شرح سود 10 فیصد پر برقرار رکھے۔

مزید خبریں :