14 مئی ، 2014
حیدرآباد…راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم حیدرآباد میں آئی پی ای کے سلسلے کے 39ویں میچ میں کنگز الیون پنجاب نے حیدرآباد سن رائزرز کو 6وکٹ سے شکست دے دی۔حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20اوورز میں5کھلاڑیوں کے نقصان پر205رنز اسکور کئے۔ کنگز الیون پنجاب نیحیدرآباد سن رائزرزکی جانب سے دیئے گئے 206رنز کے تعاقب میں 18.4اوورز میں 4کھلاڑی آوٴٹ پرجب ٹیم کو جیت کیلئے ایک رن درکار تھا جارج بیلی نے چھکا مار کر ناصرف ہدف پورا بلکہ ٹیم کے اسکور کو 211پر پہنچا دیا۔حیدرآباد کی جانب سے نامن اوجھا نے 36گیندوں پر 79رنز اسکور کئیجبکہ پنجاب کی جانب سے رشی دھون نے دو وکٹیں لیں۔پنجاب کی جانب سے وریدھیمن ساہا نے 26گیندوں پر 54نمایاں رنز بنائے۔