کھیل
09 اپریل ، 2012

آئی پی ایل:ممبئی انڈینز نے دکن چارجر کو پانچ وکٹوں سے ہرادیا

آئی پی ایل:ممبئی انڈینز نے دکن چارجر کو پانچ وکٹوں سے ہرادیا

وشاکاپٹم…انڈین پریمیئر لیگ کے پیر کو ہونے والے میچ میں ممبئی انڈینز نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد دکن چارجرز کو پانچ وکٹوں سے شکست دیدی۔ا س فتح کے معمار روہت شرما نے اننگز کی آخری گیند پر چھکا لگا کراپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔اس سے قبل دکن نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کی اور نو وکٹوں کے نقصان پر اپنے مقررہ بیس اوورز میں 138کا مجموعہ ترتیب دیا۔دکن کی جانب سے شیکھردھاون نے چار بلندوبالا چھکوں کی مدد سے شاندار 41رنز بنائے، جبکہ ڈینیئل کرسچن نے دو چھکوں کی مدد سے 39اور کیمرون وائٹ نے ناقابل شکست 30رنز بنائے۔ممبئی کی جانب سے مناف پٹیل نے چار اور مالنگا نے تین وکٹیں اپنے نام کیں۔جو اب میں ممبئی نے مطلوبہ ہدف 20 ویں اوور کی آخری گیند پر پانچ وکٹیں کھوکر حاصل کرلیا۔ جس میں روہت شرما نے ناقابل شکست 73کی شاندار باری تراشی،جوکہ صرف 50گیندوں پر بنی۔جس میں پانچ چھکے اور چار چوکے شامل تھے۔میچ کے آخری اوور میں ممبئی کو 19رنز درکار تھے، اس موقع پر روہت شرمانے جیمز فرینکلن کے ساتھ ملکر دکن کے پیسر ڈینئل کرسچن کے اوورمیں 22رنز بناڈالیں۔دکن کی جانب ڈیل اسٹین نے تین وکٹیں لیں۔یہ میچ جیو سوپر پر براہ راست دکھایا گیا۔

مزید خبریں :