پاکستان
23 جنوری ، 2012

جعفر آباد: گیس پائپ لائن تباہ، کئی علاقوں میں فراہمی معطل

جعفر آباد: گیس پائپ لائن تباہ، کئی علاقوں میں فراہمی معطل

جعفر آباد … ضلع جعفر آباد کے علاقے ملگزار میں سوئی گیس پائپ لائن کی تباہی سے سندھ کے ساتھ ساتھ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے کئی علاقے متاثر ہوں گے، تباہ ہونے والی گیس پائپ لائن کی مرمت تین روز میں مکمل ہونے کا امکان ہے۔ جنرل منیجر سدرن گیس کمپنی ہارون رشید نے بتایا کہ جعفرآباد کے علاقے میں سوئی گیس کی پائپ لائن اڑائے جانے سے کوئٹہ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گیس کی سپلائی متاثر ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کی کوشش ہے کہ سخت سردی میں گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی جاری رہے تاہم گھریلو صارفین کو گیس کے استعمال میں کفایت شعاری سے کام لینا ہوگا۔ جی ایم سوئی سدرن گیس کمپنی بلوچستان نے بتایا کہ گیس پائپ لائن کی مرمت میں 3 روز لگ سکتے ہیں۔

مزید خبریں :