Time 10 مارچ ، 2025
سائنس و ٹیکنالوجی

دنیا کا سب سے پتلا اسمارٹ فون کونسے فیچرز سے لیس ہوگا؟

دنیا کا سب سے پتلا اسمارٹ فون کونسے فیچرز سے لیس ہوگا؟
ایک رپورٹ میں اس بارے میں بتایا گیا / اسکرین شاٹ

اس سال جو نیا آئی فون لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے گا وہ اس کمپنی کا اب تک پتلا ترین اسمارٹ فون ہوگا۔

آئی فون 16 پلس کی جگہ لینے والے آئی فون 17 ائیر کے حوالے سے کافی عرصے سے لیکس سامنے آرہی ہیں اور اب اس بارے میں ایک اور رپورٹ سامنے آئی ہے۔

اس رپورٹ سے آئی فون 17 ائیر کے بارے میں زیادہ تفصیلات بتائی گئی ہیں جبکہ اس کے ساتھ ساتھ آئی فون 17 پرو میکس کے بارے میں بھی بتایا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق آئی فون 17 ائیر میں 6.7 انچ کا ڈسپلے دیا جائے گا جبکہ اس کا مین کیمرا 48 میگا پکسل اور سیلفی کیمرا 12 میگا پکسل کا ہوگا۔

فون میں 128 جی بی ریم (دیگر اسٹوریج آپشنز بھی دستیاب ہوں گے) اسٹوریج دی جائے گی۔

اس کے مقابلے میں آئی فون 17 پرو میکس 6.9 انچ کے ڈسپلے سے لیس ہوگا جبکہ اس کا کیمرا سیٹ اپ آئی فون 16 پرو میکس جیسا ہونے کا امکان ہے۔

آئی فون 17 ائیر کی خاص بات اس کی موٹائی ہوگی یا یوں کہہ لیں کہ وہ دنیا کا سب سے زیادہ پتلا فون ہوگا۔

9 ٹو 5 میک کی ایک رپورٹ کے مطابق آئی فون 17 ائیر ایپل کے آئی فون پرو ماڈلز کے مقابلے میں 25 فیصد پتلا ہوگا۔

درحقیقت یہ کسی بھی کمپنی کی جانب سے تیار کیا جانے والا سب سے پتلا آئی فون ہوگا۔

آئی فون 17 ائیر کی موٹائی محض 5.59 ملی میٹر ہوگی اور یہی اس فون کی سب سے خاص بات ہوگی، ورنہ فیچرز کے لحاظ سے یہ اسٹینڈرڈ آئی فون 17 جیسا ہی ہوگا۔

اس فون کے کانسیپٹ ڈیزائن کی لیک تصاویر سے عندیہ ملتا ہے کہ ڈیوائس کے بیک پر اسکوائر کیمرا سیٹ اپ کو ختم کر دیا جائے گا اور اس کی جگہ نیا ڈیزائن اپنایا جائے گا۔

آئی فون 17 سیریز کا بیک کیمرا ڈیزائن کافی حد تک گوگل پکسل فونز کے پل (pill) کیمرا بار جیسا ہوگا۔

مزید خبریں :