دنیا
25 مئی ، 2014

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں فائرنگ، 6افراد ہلاک، حملہ آور بھی مارا گیا

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں فائرنگ، 6افراد ہلاک، حملہ آور بھی مارا گیا

کیلی فورنیا… امریکی ریاست کیلی فورنیا میں فائرنگ کے واقعے میں 6افراد ہلاک ہوگئے، پولیس کی فائرنگ سے حملہ آور بھی مارا گیا۔ سلا ویسٹا کے علاقے میں 22 سالہ نوجوان اپنی گاڑی میں یونی ورسٹی آف کیلی فورنیا کے نزدیک سانتا باربرا کیمپس میں داخل ہوا اور اندھا دھن فائرنگ شروع کردی۔ واقعے میں 6 افراد گولیاں لگنے سے ہلاک ہوگئے۔حملہ آور پر پولیس نے جوابی فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اس کی گاڑی دیوارسے جاٹکرائی اور وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ واقعے میں 7افرادزخمی بھی ہوئے۔

مزید خبریں :