03 جون ، 2014
لندن…متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کامقامی اسپتال میں میڈیکل چیک اپ جاری ہے، ڈاکٹروں نے الطاف حسین کا طبی معائنہ کیا اور بلڈ ٹیسٹ لیے ہیں، الطاف حسین کا فاسٹنگ بلڈ ٹیسٹ کل صبح مقامی وقت کے مطابق 11بجے ہوگا، اس دوران الطاف حسین اسپتال میں ہی قیام کریں گے۔ رابطہ کمیٹی نے مزید کہا ہے کہ رپورٹ پر ڈاکٹر فیصلہ کریں گے کہ الطاف حسین پولیس کو انٹرویو دے سکتے ہیں یا نہیں۔