04 جون ، 2014
کوئٹہ… بلوچستان اورسندھ کے سرحدی علاقے پٹ فیڈر میں ایف سی اور سندھ رینجرز کی مشترکہ کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں 8مسلح افراد ہلاک جبکہ ایف سی کے 3اہلکار زخمی ہوگئے۔ ترجمان ایف سی بلوچستان کے مطابق فرنٹئیر کور اور سندھ رینجرز نے پٹ فیڈر کی بھٹائی کالونی میں مسلح افراد کی موجودگی پر مشترکہ کارروائی کی ، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 8مسلح افراد ہلاک ہوگئے جبکہ مسلح افراد کی فائرنگ سے ایف سی کے 3اہلکار زخمی ہوئے ،جنہیں طبی امداد کیلیے پنوں عاقل سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا، ترجمان ایف سی نے مطابق کارروائی کے دوران چند مسلح افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے ۔