پاکستان
04 جون ، 2014

الطاف حسین کی گرفتاری:کراچی میں دوسرے روز بھی معمولات زندگی متاثر

الطاف حسین کی گرفتاری:کراچی میں دوسرے روز بھی معمولات زندگی متاثر

کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کو لندن میں حراست میں لئے جانے پر کارکنان اور ہمدردوں کی جانب سے گذشتہ روز سے نمائش چورنگی پر دھرنا جاری ہے۔لندن میں ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی گرفتاری پرایم کیوایم کے سیکڑوں کارکنان اورہمدرد گزشتہ روز سے نمائش چورنگی پردھرنا دیے بیٹھے ہیں جس میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔ایم کیو ایم رہنماوں کے مطابق جب تک ان کے قائد الطاف حسین سے کوئی رابطہ نہیں ہوتا، دھرنا جاری رہے گا۔دوسری جانب کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کی جانب سے شہر کی صورتحال دیکھ کر گاڑیاں سڑکوں پر لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پٹرول اور سی این جی پمپس بند ہیں، جس کے باعث سڑکوں پر پبلک اور پرائیویٹ ٹرانسپورٹ نا ہونے برابر کے برابر ہے۔دکانیں اور کاروبار بھی مکمل طور پر بند ہیں۔جامعہ کراچی، انٹر بورڈ اور ٹیکنیکل بورڈ کے تحت ہونے والے تمام پرچے ملتوی کردیے گئے ہیں۔نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

مزید خبریں :