04 جون ، 2014
لاہور…لاہورکے علاقے اچھرہ میں ایک گھر میں آگ لگنے سے جھلس کر تین کم سن بہنیں جاں بحق ہو گئیں،بچیوں کی بدقسمت والدہ گھر کو تالا لگا کرسودا سلف لینے بازار گئی تھی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق اچھرہ کے علاقے بابا اعظم چوک میں ایک گھر میں اس وقت آگ لگ گئی،جب خاتون خانہ کچن میں کچھ پکانے کیلئے رکھ کر خودسودا سلف لینے بازار چلی گئی،تاہم بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔بد قسمت والدہ جاتے ہوئے گھر کو باہر سے تالا لگا گئی،واپس آئی تو گھر میں سیدھواں اٹھا دیکھ کو حواس باختہ ہو گئی،محلے داروں اور ریسکیو عملے نے مل کر آگ بجھائی تاہم اس وقت تک گھر میں موجود تین کم سن بہنیں دم توڑ چکی تھیں،جاں بحق ہونے والی بہنوں کے نام نور،خدیجہ اور عالیہ ہیں،جن کی عمریں دو،3اور 5سال معلوم ہوئی ہیں