پاکستان
04 جون ، 2014

خیبرپختون خوا، بلوچستان، سندھ میں مینڈیٹ ملنے والوں کو بسم اللہ کہا،نواز شریف

خیبرپختون خوا، بلوچستان، سندھ میں مینڈیٹ ملنے والوں کو بسم اللہ کہا،نواز شریف

اسلام آباد…وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ جو لوگ کام نہیں کرنا چاہتے وہ انہیں تو کام کرنے دیں۔ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت پر چوٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ سے ایک صوبہ نہیں سنبھل رہا تو آپ پورا ملک کیسے چلائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں بزنس یوتھ اسکیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، یوتھ بزنس لون کی تقریب سے خطاب کرتیہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہاکہ گذشتہ انتخابات میں عوام نے انہیں کام کرنے کا موقع دیا اور مخالفین کو انتظار کرنے کا کہا ہے، تو اب مخالفین عوامی رائے کا احترام کرتے ہوئے انہیں کام کرنے دیں۔ نواز شریف نے کہا کہ یہ وقت کام کرنے کا ہے، دھرنے دینے کا نہیں اوران کی حکومت نے آٹھ ماہ کی قلیل مدت میں نندی پور پاور پروجیکٹ کاآغاز کرکے اس بات کو درست بھی ثابت کیا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف کا کہناتھاکہ اگلے3مہینوں میں کراچی سے لاہور موٹر وے کیلئے زمین خرید لی جائے گی، نوجوانوں کو وسائل مہیا کرنے کے لیے ہم نے یوتھ لون اسکیم شروع کی۔ قرضہ اسکیم نوجوانوں کیلئے امید کی کرن ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئے بجٹ سے عوام کے لیے آسانیاں پیدا ہوں گی اور سرمایا کاری بڑھے گی۔

مزید خبریں :