پاکستان
04 جون ، 2014

پنڈی خودکش حملے میں شہید دو لیفٹیننٹ کرنل کی نماز جنازہ ادا

پنڈی خودکش حملے میں شہید دو لیفٹیننٹ کرنل کی نماز جنازہ ادا

راول پنڈی …راول پنڈی کے قریب ترنول کے علاقے میں پاک فوج کی گاڑی پر خودکش حملے میں شہید ہونے والے دو لیفٹیننٹ کرنل کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹر راول پنڈی میں نماز جنازہ میں وزیراعظم نواز شریف،وزیردفاع خواجہ آصف اور سینئر فوجی افسران نے شرکت کی۔ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ آج صبح راولپنڈی کے قریب ترنول کے علاقے میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر خود کش حملے میں سیکیورٹی فورسز کے دو افسران سمیت 5افراد شہید ہوگئے تھے۔شہادت پانے والے افسران میں لیفٹیننٹ کرنل ظاہر شاہ اور لیفٹیننٹ کرنل ارشد کے علاوہ تین عام شہری بھی شہید ہوئے۔

مزید خبریں :