پاکستان
06 جون ، 2014

پیمرا نے جیو نیوز کو 15 دن کے لیے بند کر دیا

پیمرا نے جیو نیوز کو 15 دن کے لیے بند کر دیا

اسلام آباد.....پیمرا نے جیو نیوز کو 15 دن کیلئے بند کردیا۔ایک کروڑ کا جرمانہ بھی عائد،نہ جیو کو الزامات کے شواہد فراہم کیے نہ ہی مؤقف سنا، پیمرا نے یک طرفہ فیصلہ سناتے ہوئےوزارت دفاع کی شکایت پر 15 دن کے لیے جیو نیوز کا لائسنس معطل کر دیا۔ پیمرا نے15دن کےلیے جیونیوز کا لائسنس معطل کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیمرا اتھارٹی نے یہ فیصلہ جیو نیوز کے خلاف وزارت دفاع کی درخواست پر کیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق وزارت دفاع کی شکایت میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ حامد میر کے واقعے کے بعد جیو نیوز نے قابلِ اعتراض مواد نشر کیا، وزارت دفاع کی شکایت پر جیو نیوز کو 23اپریل کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا کہ جیو نیوز کے نشر کردہ مواد کو قابل اعتراض قرار دیا جائے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ جیو نیوز کا لائسنس 15دن کیلئے معطل کیا جائے۔ نوٹیفکیشن کے تحت جیو نیوز کا لائسنس 6جون2014 سے 20جون 2014 تک معطل رہے گا۔ نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جیو نیوز اپنی نشریات کو فوری طور پر روک دے، جیو نیوز پر ایک کروڑ روپے کا جرمانہ کیا جاتا ہے، جرمانہ معطلی کے دورانیے میں جمع کرایا جائے، جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں لائسنس بدستور معطل رہے گا۔ان احکامات کے بعد جیو نیوز کو 15دن کیلئے بند کردیا گیا۔

مزید خبریں :