پاکستان
06 جون ، 2014

عمران فاروق کے والدین،شوکت عزیز اور دیگر لندن سیکریٹریٹ فون

عمران فاروق کے والدین،شوکت عزیز اور دیگر لندن سیکریٹریٹ فون

لندن…ایم کیوایم کے شہیدکنوینرڈاکٹرعمران فاروق کے والد فاروق احمداوروالدہ نے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی حراست اور علالت پر سخت تشویش کااظہارکیاہے۔انہوں نے انٹرنیشنل سیکریٹریٹ فون کرکے رابطہ کمیٹی کے ارکان سے گفتگوکی اور الطاف حسین کیلئے سخت افسوس اورتشویش کااظہارکرتے ہوئے ان سے مکمل یکجہتی اورہمدردی کااظہارکیا۔ ڈاکٹرعمران فاروق کے والد اوروالدہ نے اپنے جذبات کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ الطاف حسین میرے بیٹے کی حیثیت رکھتے ہیں اوران کیلئے میرے دل میں وہی جذبات ہیں جواپنے بیٹے عمران فاروق کیلئے تھے۔ہمیں اپنے بیٹے کوحراست میں لئے جانے پر بہت دکھ ہے ۔ انہوںنے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ الطاف حسین کودشمنوں کے شرسے محفوظ رکھے ،ان کوان کے مشن ومقصدمیں کامیاب فرمائے اوران کاسایہ پوری قوم پر برقراررکھے۔علاوہ ازیں درگاہ اجمیرشریف میںحضرت خواجہ غریب نوازؒکے گدی نشین حامدمیاںچشتی کی صاحبزادی محترمہ فرازنہ نے نمائش چورنگی پر احتجاجی دھرنے میںشرکت کی اورالطاف حسین سے بھرپوریکجہتی کااظہارکرتے ہوئے ان کی صحت وسلامتی اوردرازی عمرسمیت تمام مشکلات و پریشانیوںاورسازشوںکے خاتمے کے لئے درگاہ حضرت خواجہ غریب نواز ؒمیںبراہ راست اجتماعی دعائیںکرائیں۔اسکے علاوہ آل پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما احمد رضا قصوری نے جمعہ کے روز ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ فون کرکے الطاف حسین کی خیریت دریافت کی اور سابق صدرپرویزمشرف کی جانب سے اظہاریکجہتی اور خیرسگالی کا پیغام پہنچایا۔ انہوں نے صدرپرویز مشرف ، پارٹی کے تمام رہنماء اورکارکنان کی جانب سے الطاف حسین کی حراست پر اپنی تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم سب الطاف حسین کے ساتھ ہیں۔ دریں اثناء سابق وزیراعظم پاکستان شوکت عزیز اور معروف دانشور افتخارعارف نے بھی فون کرکے الطاف حسین کی خیریت دریافت کی اور الطاف حسین اور ایم کیوایم سے یکجہتی کااظہارکیا۔

مزید خبریں :