پاکستان
06 جون ، 2014

کوئٹہ ،ماما قدیر بلوچ کا الطا ف حسین سے اظہار یکجہتی ،شرکادھرنہ سے ملاقات

کراچی....... وائس آف بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئر مین ماما قدیر بلوچ نے ایم کیو ایم کے قائد الطا ف حسین سے اظہار یکجہتی کے لئے کوئٹہ میں احتجاجی دھرنے کے مقام کا دورہ کیا اور الطاف حسین سے یکجہتی کا اظہار کیا ۔ احتجاجی دھرنے کے کیمپ کے دورے کے موقع پر الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کرنے والے کارکنان و عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح وائس آف بلوچ مسنگ پرسنز ملک کے محروم و مظلوم بلوچوں کے حقوق کی جدو جہد کر رہی ہے اسی طرح الطا ف حسین بھی 98فیصد محروم و مظلوم طبقے کے جائز حقوق کی جدوجہد کر رہے ہیں اور پاکستان کی ترقی و سلامتی میں الطاف حسین کا کردار قابل تحسین ہے۔ بلوچ مسنگ پرسن کے چیئر مین نے کہا کہ الطاف حسین پاکستان کی بہت بڑی اکثریت کے قائد اور نمائندے ہیں ۔دورے کے موقع پر ماما قدیر نے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن یوسف شاہوانی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور اپنی جانب سے ایم کیوایم اور قائد تحریک الطاف حسین کے چاہنے والوں سے دلی ہمدردی کا اظہار اور الطاف حسین کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

مزید خبریں :