07 جون ، 2014
کراچی.....سابق وفاقی وزیرداخلہ سینیٹررحمان ملک نے انٹرنیشنل سیکریٹریٹ فون کرکے ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین سے فون پر گفتگوکی اورانہیں ان کی رہائی پر مبارکبادپیش کی۔رحمن ملک نے الطاف حسین سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ آپ پاکستان کے ایک بڑے عوامی لیڈرہیں اورآپ کی گرفتاری سے صرف ایم کیوایم کے کارکنوں ہی میں نہیں بلکہ پاکستان بھرکے عوام میں شدیدبے چینی تھی۔ انہوں نے الطاف حسین کو سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اورسرپرست اعلیٰ بلاول بھٹوزرداری کی جانب سے بھی مبارکباد پیش کی اورخیرسگالی کاپیغام دیا۔انہوںنے اپنی اورپیپلزپارٹی کی جانب سے ایم کیوایم سے مکمل یکجہتی کااظہارکیااوراس امیدکااظہار کیاکہ دونوںجماعتیں سندھ کے مفادمیں مل جل کرکام کریں گی۔ الطاف حسین نے رحمن ملک کاشکریہ اداکیااورجواباًسابق صدر آصف زرداری اوربلاول بھٹوزرداری کے لئے نیک جذبات کااظہارکیا۔