پاکستان
07 جون ، 2014

پرویز راٹھور کی تقرری ،جیو نیوز کے لائسنس کی معطلی ،جرمانہ ہائیکورٹ میں چیلنج

پرویز راٹھور کی تقرری ،جیو نیوز کے لائسنس کی معطلی ،جرمانہ ہائیکورٹ میں چیلنج

اسلام آباد.......قائم مقام چیئرمین پیمرا پرویز راٹھور کی تقرری اور جیو نیوز کا لائسنس 15 دن کے لیے معطل اور ایک کروڑ روپے جرمانہ عائد کرنے کے فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ پیمرا کے پرائیویٹ رکن اسرار عباسی نے قائم مقام چیئرمین پیمرا پرویز راٹھور کی تقرری کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ پیمرا آرڈی نینس میں قائم مقام چیئرمین کی گنجائش نہیں۔عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ قائم مقام چیئرمین کی تقرری اور ان کی زیر صدارت 6 جون کو ہونے والے پیمرا کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کو کالعدم قرار دیا جائے۔درخواست کی سماعت 9 جون کو ہوگی۔

مزید خبریں :