پاکستان
09 جون ، 2014

عدم توجہی کے باعث بچے تنہائی کا شکار ہیں،ڈاکٹر شکیل

کراچی.........سماجی تنظیم انسپریشن آف لائف کے زیراہتمام سرآد م جی انسٹی ٹیوٹ آف منیجمنٹ میں بچوں کی ذہنی صحت کے حوالے سی ایک سیمینار منعقد ہوا۔جس میں پروفیسر ڈاکٹرشکیل فاروقی اور ڈاکٹر فصاحت اللہ حسینی نے والدین اور اساتذہ سے خطاب کیا ۔اپنے کلیدی خطاب میں ڈاکٹر شکیل فاروقی نے والدین کو بچوں کی ذہنی صحت کا ذمہ دار قرار دیا اور کہا کہ عدم توجہی ہمارے معاشرے میں ناسور کی طرح پھیل گئی ہے،اور اس نے ہمارے خاندانی نظام کو بھی اپنا شکار بنالیا ہے،والدین کی عدم توجہی کے باعث بچے خود کو تنہا محسوس کررہے ہیں، دوسری طرف اساتذہ بھی صرف نصابی سرگرمیوں تک محدود ہیں اور وہ بچوں کے مسائل کو نہ ہی سن رہے ہیں اور نہ انکے حل کی طرف توجہ دے رہے ہیں،جس کی وجہ سے بچے ذہنی تنائو اور مایوسی کا شکار ہورہے ہیں۔ڈاکٹر فصاحت اللہ نے بچوں کے سیکھنے کے معاملات پر روشنی ڈالتے ہوئے بچوں میںمختلف قسم کے مسائل سے والدین اور اساتذہ کو آگاہ کیا،پروفیسر انوار احمد نے تنظیم کے اغراض ومقاصد پر روشنی ڈالی۔تقریب میں پانچ سو کے قریب والدین اور اساتذہ نے شرکت کی۔اس موقع پر بچوں کے بنائے گئے ذہنی صحت سے متعلق مسائل پر پوسٹرز کی نمائش کی گئی اور کامیاب طلبہ میں انعامات اور اسناد تقسیم کئے گئے۔

مزید خبریں :