پاکستان
15 جون ، 2014

ہینڈری مسیح کے قتل میں ملوث گارڈ6 روزہ ریمانڈ پرپولیس کے حوالے

 ہینڈری مسیح کے قتل میں ملوث گارڈ6 روزہ ریمانڈ پرپولیس کے حوالے

کوئٹہ....کوئٹہ میں اقلیتی رکن بلوچستان اسمبلی ہینڈری مسیح کے قتل میں ملوث ذاتی محافظ کو چھ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ اقلیتی رکن اسمبلی ہینڈری مسیح کے قتل میں ملوث ذاتی محافظ کو پولیس نے جوڈیشل مجسٹریٹ عاطف جمیل کی عدالت میں پیش کیا۔ضروری سماعت کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزم کو چھ روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔اس موقع پر سکیورٹی کے مناسب انتظامات کئے گئے تھے۔ہینڈری مسیح کو گذشتہ روز کوئٹہ میں ان کے ذاتی محافظ نے ہی فائرنگ کرکے قتل کردیاتھا فائرنگ کے واقعہ میں ہینڈری مسیح کا بھتیجا بھی زخمی ہوگیاتھا۔

مزید خبریں :