15 جون ، 2014
نئی دہلی.......بھارتی وزیر دفاع نے ایک بار پھر پاک فوج پر الزام تراشی کی ہے،ارون جیٹلی کہتے ہیں کہ کنٹرول لائن کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ اب ختم ہونا چاہیے، مذاکرات اور جارحیت ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔بھارتی وزیر دفاع ارون جیٹلی نے سری نگر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اعتماد سازی کے لیئے کنٹرول لائن پر خلاف ورزیوں کا سلسلہ اب ختم ہونا چاہیے، ان کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کا مناسب جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے لیکن جارحیت اور مذاکرات ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے، کنٹرول لائن کی خلاف ورزیاں ختم ہونا اعتماد سازی کی طرف قدم ہوگا، جموں وکشمیر میں بھارتی فوج کے اختیارات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر میں مسلح افواج سے خصوصی اختیارات واپس لینے کا فیصلہ حالات دیکھ کر کیا جائے گا۔