پاکستان
15 جون ، 2014

عام انتخابات میں دھاندلی ہوئی ، میں خود بھی شکار ہوا، ایاز لطیف پلیجو

عام انتخابات میں دھاندلی ہوئی ، میں خود بھی شکار ہوا، ایاز لطیف پلیجو

فیصل آباد........قومی عوامی تحریک کے صدر ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے گزشتہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے اور سندھ میں ہونے والی دھاندلی کا وہ خود بھی شکار ہیں۔ فیصل آباد میں لیبر اور قومی موومنٹ کے قومی عوامی تحریک میں ضم ہونے کی تقریب کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہی۔ ایاز لطیف پلیجو کا کہنا تھا کہ موجودہ عدلیہ ماضی کی عدلیہ سے بہتر ہے تاہم انصاف صرف بڑے مقدمات میں ہی نظر آتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی نے کھل کر دھاندلی کی ہے جس کا وہ خود بھی شکار ہیں۔آئندہ انتخابات میں دھاندلی روکنے کےلئے الیکشن کمیشن کو مضبوط کرنا ہو گا اور الیکڑانک ووٹنگ کے لیے اسے تیار کرنا ہو گا۔

مزید خبریں :