15 جون ، 2014
لاہور........مسلم لیگ ق کےمرکزی رہنماء چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پنجاب کےبجٹ میں جھوٹے وعدے اور غلط حسابات پیش کرکےحکومت نے سادہ لوح عوام سےایک اور واردات کی ہے ،مسلم لیگ ہاؤس لاہور میںچودھری پرویز الہیٰ نے پنجاب کےٹکٹ ہولڈر ، صدور اور سیکرٹریوں سے ملاقات کی،انہوں نےکہا کہ امیروں پرٹیکسوں کا شور مچا کر غریبوں کی کمر توڑ دی گئی ، ہر چیز مہنگی ہورہی ہے، عوام موجودہ حکمرانوں سے نجات کے لئے دعائیں مانگ رہے ہیں ، پرویز الہٰی کاکہنا تھا کہ حکمران میٹرو بس منصوبے پر اربوں روپے لگا کر ترقی کے دعوے کر رہی ہے ، حالانکہ پیلی ٹیکسی ، دانش اسکول اور دیگر پرانی فلاپ اسکیموں کے لئے رقم مختص کرنے کا واحد مقصد چند اور من پسند لوگوں کو نوازناہے۔