پاکستان
15 جون ، 2014

وزیر اعظم کوجماعتوں کو اعتماد میں لینا چاہیے تھا، پی ٹی آئی اجلاس کل طلب

 وزیر اعظم کوجماعتوں کو اعتماد میں لینا چاہیے تھا، پی ٹی آئی اجلاس کل طلب

اسلام آباد.......تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کو شمالی وزیرستان آپریشن پر سیاسی جماعتوں کو اعتماد لینا چاہیے تھا۔آپریشن کے حکومتی فیصلے پر غور کےلیے تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا ہنگامی اجلاس کل طلب کر لیا گیا۔ترجمان تحریک انصاف کے مطابق شمالی وزیرستان میں آپریشن کے فیصلے پر مشاورت کےلیے کورکمیٹی کا ہنگامی اجلاس کل طلب کر لیا گیا۔اجلاس میں شمالی وزیرستان میں آپریشن کے حکومتی فیصلے بعد تحریک انصاف کی حکمت عملی پر غورکیا جائے گا۔ترجمان کا کہنا ہےکہ اجلاس میں شمالی وزیرستان آپریشن پر پارٹی رہنماوں سے مشاورت بعد تحریک انصاف کے آیندہ کا لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا۔

مزید خبریں :