15 جون ، 2014
کراچی .......وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ دہشتگردوں اور طالبان کے خلاف آپریشن میں حکومت اور افواج پاکستان سمیت تمام سیکورٹی اداروں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ کراچی سے جاری بیان میں شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کا خاتمہ ہی اس ملک میں امن کی ضمانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی کہا تھا کہ دہشتگرد لاتوں کے بھوت ہیں وہ باتوں سے نہیں مانیں گے۔ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پوری قوم کی دعائیں پاک افواج اور سیکورٹی فورسز کے ساتھ ہیں۔اس جنگ میں فتح انشاء اللہ حق اور سچ کی ہی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کا اب اس ملک سے خاتمہ ناگزیر ہوگیا ہے۔