پاکستان
15 جون ، 2014

شمالی وزیرستان میں آپریشن:کراچی میں ریڈ الرٹ

شمالی وزیرستان میں آپریشن:کراچی میں ریڈ الرٹ

کراچی ........شمالی وزیرستان میں فوج کی جانب سے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن شروع کیے جانے کے بعد کراچی میں ریڈ الرٹ کرتے ہوئے تمام فورسز کو چوکنا رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے، حساس علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے کو گشت بڑھانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔گزشتہ کئی برسوں سے شاید ہی ایسا کوئی لمحہ اس شہر میں گزرا ہو جس میں شہری امان کی کیفیت میں رہے ہوں، شہریوں، فورسز اور زندگی کے تمام طبقوں سے تعلق رکھنے والے افراد دہشتگردی کا شکار رہے ہیں۔ حساس اداروں کے مطابق شہر کے نواح میں ایسے کئی علاقے ہیں جو دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں تصور کی جاتی ہیں۔ حساس اداروں کی رپورٹ کےمطابق ایسے علاقوں میں ناردرن بائی پاس، منگھوپیر، سلطان آباد، کواری کالونی، پیرآباد، سائٹ، بلدیہ، اتحاد ٹاون، موچکو، ماڑی پور، مچھر کالونی، کیماڑی، ابراہیم حیدری، لانڈھی، شاہ لطیف ٹاون، بن قاسم، نیشنل ہائی وے اور سپر ہائی کے اطراف کی آبادیاں، سہراب گوٹھ، سرجانی ٹاون اور تیسر ٹاون شامل ہیں۔ ماضی میں یہاں سے کئی دہشتگرد پکڑے یا مارے بھی جاچکے ہیں۔کراچی پولیس چیف غلام قادر تھیبو نے جیو نیوز کے رابطے پر بتایا کہ شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی جانب سے آپریشن شروع کیے جانے کے بعدکراچی بھر میں ریڈ الرٹ کردیا گیا ہے، تینوں زونز میں ریپڈ رسپانس فورس قائم کی گئی ہے جس کا مقصدکسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں فوری حرکت میں آنا ہے اس کے علاوہ حساس علاقوں کے اطراف میں پولیس اور رینجرز کی نفری اور گشت بھی بڑھایا جارہا ہے۔

مزید خبریں :