پاکستان
15 جون ، 2014

اسلام آباد :سیکورٹی الرٹ،اہم عمارتوں اورتنصیبات پر رینجرز تعینات

اسلام آباد........ شمالی وزیرستان آپریشن کے فیصلے کے بعد وفاقی دارالحکومت کی سیکورٹی ریڈ الرٹ کر دی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں اہم عمارتوں اور تنصیبات پر رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، رینجرز اہلکار پولیس کے ساتھ ناکوں پر بھی تعینات کیے جائیں گے۔پولیس ذرائع کے مطابق شہر میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی اورگشت میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔افسران کو اپنے اپنے علاقے میں پولیس گشت کی نگرانی کرنے کی بھی ہدایت کی گئی وفاقی دارالحکومت کے تمام داخلی راستوں پر گاڑیوں کی چیکنگ مزید سخت کر دی گئی اور پولیس کو اپنے اپنے تھانوں کی حدود میں مشتبہ افراد کے خلاف سرچ آپریشن کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔

مزید خبریں :