15 جون ، 2014
کیچ .......ضلع کیچ کے علاقے مرغاب میں گاڑی پرنامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاںبحق ہوگئے ۔پولیس کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے مرغاب میں پیدارک روڈ پر نامعلوم افرادنے ایک کار پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں کار میں سواردو افراد جاں بحق ہوگئے۔ تاہم ہلاک ہونے والے دونوں افرادکی شناخت نہیں ہوسکی۔ پولیس نے لاشوںکو شناخت کیلئے سول ہسپتال تربت منتقل کردیا ۔