16 جون ، 2014
دادو......دادو میں تیز رفتار بس الٹ گئی۔ جس کے نتیجے میں حادثے میں 3افراد جاں بحق اور 20زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حادثہ انڈس ہائی وے پر ککڑ کے قریب پیش آیا۔ تیز رفتاری کے باعث بس الٹنےسے3افراد جاں بحق اور 20افراد زخمی ہوگئے ۔ بس میں سوار افراد جیکب آباد سےسیہون جارہے تھے۔زخمیوں اور لاشوں کو تعلقہ اسپتال خیرپور ناتھن شاہ اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔ زخمیوں کو پانچ افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔