پاکستان
16 جون ، 2014

آپریشن ضرب عضب سےمتعلق کابینہ کی نیشنل کوآرڈی نیشن کمیٹی قائم

آپریشن ضرب عضب سےمتعلق کابینہ کی نیشنل کوآرڈی نیشن کمیٹی قائم

اسلام آباد........وزیراعظم نےآپریشن ضرب عضب سےمتعلق کابینہ کی نیشنل کوآرڈی نیشن کمیٹی بنادی۔ وزیراعظم آفس کے ترجمان کے مطابق کابینہ کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر شمالی وزیرستان آپریشن کے امور کا جائزہ لے گی،کمیٹی وزیراعظم کو آپریشن کی پیشرفت سے مسلسل آگاہ رکھے گی،کمیٹی میں وزیرداخلہ، وزیردفاع، وزیر اطلاعات ،وزیرمنصوبہ بندی، وزیر سیفران کے علاوہ کمیٹی میں ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ایم او، چیف آف جنرل اسٹاف ،ڈی جی آئی ایس پی آر، چیئرمین این ڈی ایم اے، سیکریٹری داخلہ بھی شامل ہیں۔

مزید خبریں :