پاکستان
22 جون ، 2014

پاکپتن:عطائی کےہاتھوں آپریشن سےگلہڑ کی مریضہ جاں بحق

پاکپتن:عطائی کےہاتھوں آپریشن سےگلہڑ کی  مریضہ جاں بحق

پاکپتن.......پاکپتن میں ایک عطائی نے گلہڑ کی مریضہ کاآپریشن کرتےہوئےاسے موت دے دی۔دیہی مرکزِ صحت کےوارڈ سرونٹ نےاپنےسرکاری کوارٹر میں آپریشن تھیٹر بنارکھاتھا۔پولیس نےانچارج اسپتال کی درخواست پر مقدمہ درج کرکےعطائی کو گرفتار کر لیا۔۔پولیس کے مطابق گلہڑ کی مریضہ سعیدہ پروین کو دیہی مرکز صحت بونگہ حیات کے ڈاکٹر نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں دکھانےکا مشورہ دیا،مگروارڈ سرونٹ ماجد عمران اسےیہ کہہ کراپنےگھرمیں بنائےآپریشن تھیٹر لےگیاکہ وہ کم پیسوں میں اس کا آپریشن کردےگا۔آپریشن کے دوران مریضہ جاں بحق ہو گئی۔پولیس تھانا چک بیدی نے سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر احمد حسن کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر کےملزم کوگرفتارکرلیا،ملزم ماجد عمران کےخلاف محکمانہ تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔

مزید خبریں :