پاکستان
22 جون ، 2014

شمالی وزیرستان سے 3 لاکھ 94 ہزار افراد کی نقل مکانی

شمالی وزیرستان سے 3 لاکھ 94 ہزار افراد کی نقل مکانی

میران شاہ.....شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کا ایک ہفتہ مکمل ہو چکا ہے، جس کی وجہ سے ساڑھے تین لاکھ سے زیادہ افراد نے خیبر پختونخوا کا رخ کیا ہے لیکن آئی ڈی پیز کی بہت کم تعداد نے امدادی کیمپ میں رہائش اختیار کی ہے۔شمالی وزیرستان سے لوگوں کی بنوں اور خیبر پختونخوا کے دیگر اضلاع کو نقل مکانی آپریشن ضرب عضب شروع ہونے سے قبل شروع ہو چکی تھی تاہم سیکیورٹی فورسز نے ایک ہفتے قبل آپریشن کا اعلان کیا تونقل مکانی کا سلسلہ بھی تیز ہو گیا۔ ایف ڈی ایم اے کے مطابق شمالی وزیرستان سے تین لاکھ 94 ہزار 301 افراد بنوں اور قریبی اضلاع کا رخ کر چکے ہیں۔ آئی ڈی پیز میں ایک لاکھ 21 ہزار 59 خواتین، ایک لاکھ 63 ہزار 405 بچوں اور ایک لاکھ 9 ہزار 837 مرد ہیں۔ جن کے لیے ایف آر بنوں کے علاقے بکا خیل میں امدادی کیمپ تو قائم کر دیا گیا ہے لیکن آٹے میں نمک کے برابر متاثرہ افراد نے اس کیمپ میں رہائش اختیار کی ہے ۔لاکھوں کی تعداد میں نقل مکانی کرنے والوں کو کرائے کے گھروں کے حصول میں شدید مشکلات درپیش ہیں۔ جبکہ ایف ڈی ایم اے کی جانب سے آئی ڈی پیز کو فی خاندان 12 ہزار روپے فراہم کیے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں :