پاکستان
22 جون ، 2014

راولپنڈی میں ایئرپورٹ جانےوالے راستے بندکردیئے گئے

راولپنڈی میں ایئرپورٹ جانےوالے راستے بندکردیئے گئے

راولپنڈی.....ڈی سی او راولپنڈی نے شہرمیں دفعہ 144 نافذ کردی ہے شہر میں ہر طرح کے جلسے جلوسوں پر پابندی ہوگی، پابندی کا اطلاق اتوار دوپہر 12 بجے سے منگل کی رات 12 بجے تک ہوگا۔ڈی سی او راولپنڈی ساجد ظفر کے مطابق راولپنڈی میں جلسے جلوسوں ،ایئر پورٹ کے قریبی علاقوں میں جھنڈے اوربینرز لے جانے اور شہر میں ڈبل سواری کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے،شہرمیں لائوڈ اسپیکر کے استعمال ، ہتھیاروں کی نمائش پربھی پابندی عائد کی گئی ہے، ذرائع کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے قائد طاہر القادری کی راولپنڈی آمد کے پیش نظر ایئرپورٹ جانے والے راستوں کو سیل کردیا گیا ہے ، مسافراپنا بورڈنگ کارڈ اور دیگر دستاویز دکھاکر ہی ایئرپورٹ ایریا میں داخل ہوسکیں گے۔

مزید خبریں :