پاکستان
22 جون ، 2014

سندھ کے علاقوں میں شدید گرمی کی لہر کا سلسلہ جاری

سندھ کے علاقوں میں شدید گرمی کی لہر کا سلسلہ جاری

اسلام آباد.....ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں پری مون سون بارشوں سے موسم قدرے بہتر ہوگیا تاہم سندھ کے علاقے اب بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں ۔ سندھ کے اکثر علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار ہے ، اتوار کو کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت36ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب65ریکارڈ کیا،نواب شاہ میں درجہ حرارت 47 ڈگری رہا۔ سکھر میں 42 اور حیدرآباد میں 41 ڈگری رکارڈ کیا گیا۔ بلوچستان کے علاقے بھی گرمی سے جھلس رہے ہیں اور لوگ گھروں میں محصور ہیں ۔ جنوبی پنجاب کے شدید گرم علاقوں میں بادل چھائے ہوئے ہیں جس سے گرمی کم ہوگئی ہے ۔ بالائی اور وسطی علاقوں میں موسم بہتر ہے ۔

مزید خبریں :