پاکستان
22 جون ، 2014

نقل مکانی کرنے والوں کے لیے عطیات ،پاک فوج کا کائونٹر قائم

 نقل مکانی کرنے والوں کے لیے عطیات ،پاک فوج کا کائونٹر قائم

راولپنڈی...... آپریشن ضرب عضب کے باعث شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والوں کے لیے عطیات جمع کرنے کے لیےپاک فوج نے لاہور اور کراچی میں خصوصی سینٹرز کھول دیئےہیں ،عطیات جی ایچ کیو کے بینک اکائونٹ نمبر پر جمع کرائے جائیں گے،ترجمان پاک فوج کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق کراچی میں سی۔او۔ ڈی ، ڈی ایچ اے گالف کلب اور ملیر کینٹ گیٹ میں عطیات اکٹھے کرنے کے کیمپ لگائے گئے ہیں، اسی طرح حیدر آباد اور پنوں عاقل کے متعلقہ کنٹونمنٹس کے دروازوں پر عطیات اکٹھے کرنے کے کیمپ لگائے گئے ہیں۔لاہور میں فورٹریس ا سٹیڈیم اور ڈی۔ ایچ۔ اے فیز 1، فیز 3،اور فیز 5 میں عطیات اکٹھے کرنے کے کیمپ لگائے گئے ہیں۔ عطیات جمع کرانے کے لیے عسکری بینک جی ایچ کیو برانچ کا اکائونٹ نمبر 00280101218258بھی دیا گیا ہے ۔

مزید خبریں :