22 جون ، 2014
کراچی.....پیمرا کی سزا مکمل ہوئی، لیکن کیبل آپریٹرز کی ہٹ دھرمی اب بھی برقرار ہے،کراچی میں ناظرین اپنا پسندیدہ چینل جیو نیوز دیکھنے سے تاحال محروم ہیں ۔حق کی آواز بلند کرتے رہنا،سچ کا ساتھ نہ چھوڑنا اور دوسروں کو جیو اور جینے دو کا سبق دیتے رہنا،یہ ہیں وہ اصول جن سے پیچھے نہ ہٹنے کی سزا بھی بھگتی ،وہ بھی یکطرفہ اور پوری ۔ جیو نیوز نے۔اب کیا ہے؟کراچی کے کیبل آپریٹرز آخر شہریوں کو کس جرم کی سزا دے رہے ہیں کہ ان کا من پسند چینل جیو نیوز بحال نہیں کیا جارہا۔ یہ کہنا ہے کراچی کے عوام کا ۔ ہر کوئی گزشتہ تقریباً 24 گھنٹوں سے ریموٹ ہاتھ میں لئے ٹی وی پر جیو نیوز تلاش کررہا ہے لیکن کیبل آپریٹرز،ہیں کہ ظالم سماج بنے ہوئے ہیں،لوگوں کا کہنا ہے کہ جیو نیوز کی نشریات بحال نہ کرنا زیادتی ہے۔عوام کا کہنا ہے کہ جیو نیوز کی نشریات جلد از جلد بحال کی جائیں تاکہ صحیح خبر اور درست معلومات تک ان کی رسائی ممکن ہوسکے۔