پاکستان
22 جون ، 2014

پولیس کو شہریوں پر فائرنگ کی اجازت نہیں ہو گی،مشتاق سکھیرا

پولیس کو شہریوں پر فائرنگ کی اجازت نہیں ہو گی،مشتاق سکھیرا

لاہور.......آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے کہا ہے کہ پولیس فورس کسی نا خوشگوار واقعے پر طے شدہ طریقہ کار کے تحت کارروائی کرے گی،کسی کو معصوم شہریوں پر فائرنگ کی اجازت نہیں ہو گی۔ پولیس لائن لاہور میں افسران کے ساتھ پہلی رسمی ملاقات میں آئی جی پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیرا کا کہنا تھا کہ ہر شہری کو تحفظ فراہم کیا جائے گا،پولیس فورس کی اصل ذمہ داری جرائم کنٹرول کرنا اور انصاف کی فراہمی ہے،آئی جی کا کہنا تھا کہ ذمہ داریوں کی ادائیگی میں پولیس فورس کے ساتھ کھڑے ہوں گے ،اس کا مورال گرنے نہیں دیا جائیگا۔

مزید خبریں :