پاکستان
22 جون ، 2014

فوجی آپریشن: حکومت اور افواج کے ساتھ کھڑے ہیں ،چوہدری مجید

اسلام آباد .......وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید کا کہنا ہے کہ فوجی آپریشن کے دوران قوم کو منتشر نہیں یکجا کرنے کی ضرورت ہے،نظام کی تبدیلی کے لیے طاہر القادری کے پاس بعد میں بھی بہت وقت ہوگا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر کاکہنا تھا کہ انکی جماعت منتخب عوامی حکومت اورمسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہیں ،قوم کو یکجا کرنے کی ضرورت ہے نہ کہ تقسیم کرنے کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ آزادکشمیر میں خصوصی کیمپ لگائیں گے اور اس مشکل گھڑی میں مسلح افواج کا ساتھ دیں گے۔

مزید خبریں :