پاکستان
22 جون ، 2014

جرگہ کی اپیل: گل بہادر گروپ کا آپریشن کی مزاحمت نہ کرنے کا فیصلہ

میرام شاہ....... اتمان زئی امن جرگہ کی اپیل پر حافظ گل بہادر گروپ نے شمالی وزیرستان آپریشن کی مزاحمت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ اتمان زئی امن جرگہ اور گل بہادر گروپ کے مشترکہ اجلاس میں کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں فریقین میں طے پایا ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال میں مشاورت سے فیصلے کئے جائیں گے ۔ حافظ گل بہادر گروپ ذرائع کے مطابق عیدالفطر کے بعد دس روز تک مزاحمت نہیں کی جائےگی۔ ادھر اتمان زئی امن جرگہ ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت سے مصالحت کا رویہ اختیار کیاجائے گا۔ جرگہ نے اپیل کی ہے کہ آپریشن جلد ختم کیا جائے اور کوشش کی جائے کہ عوامی املاک کا نقصان نہ ہو۔

مزید خبریں :