پاکستان
22 جون ، 2014

شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات،سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ

شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات،سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ

لاہور ....... وزیر اعظم نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی رائے ونڈ میں ملاقات ہوئی، جس میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات اور علامہ طاہرالقادری کی آمد کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا،شہبازشریف کا کہنا ہےکہ موجودہ حالات میں احتجاجی سیاست ٹھیک نہیں ۔وزیر اعظم سے ملاقات میں وزیر اعلیٰ شہبازشریف نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات اور طاہرالقادری کی آمد کے موقع پر سیکیورٹی اقدامات پربریفنگ دی،ان کا کہنا تھا کہ انصاف کے تقاضے پورے کرنے کیلیے وہ آخری حد تک جائیں گے،لاہورسےجاری ہینڈآؤٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ احتجاج کی سیاست کرنیوالے ترقی اورخوشحالی کےدشمن ہیں ،یہ لوگ انتشار پیدا کرنا چاہتے ہیں لیکن باشعور عوام ایسی سیاست کو مسترد کردیں گے،اراکین اسمبلی کےوفد سے ملاقات میں وزیر اعلیٰ کا کہنا تھاکہ ماڈل ٹاؤن واقعے کے غم میں وہ برابر کےشریک ہیں،شفاف اور آزادانہ تحقیقات کے لئےوہ آخری حد تک جائیں گے،سہ پہر کے وقت وزیر اعلیٰ اسلام آباد چلے گئے جہاں امن وامان کےحوالےسےہنگامی اجلاس کی صدارت کریں گے،اجلاس میں طاہرالقادری کی پاکستان آمد پر سیکیورٹی اقدامات کا بھی جائزہ لیا جائے گا،ذرائع کے مطابق شہباز شریف کی اہم عسکری شخصیت سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔

مزید خبریں :