پاکستان
22 جون ، 2014

طاہر القادری کا استقبا ل کرنے خود ائیرپورٹ جائونگا،چوہدری شجاعت

طاہر القادری کا استقبا ل کرنے خود ائیرپورٹ جائونگا،چوہدری شجاعت

اسلام آباد.......مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کا کہنا ہےکہ وہ طاہر القادری کا استقبا ل کرنے خود ائیرپورٹ جائیں گے، حکمران اگر خود گڑھے میںگرنا چاہیں تو انہیں بچانے نہیں جاسکتا۔اسلام آبادمیں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف فوجی آپریشن کی حمایت کرتی ہے، مگر ایک واقعہ نے عوام کی ساری توجہ اس آپریشن سے ہٹا دی، چودھری شجاعت کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم اپنی ٹانگوں پر کھڑے ہوں تو کوئی ان کی ٹانگیں نہیں کھینچے گا، شہباز شریف اتنا ظلم کریں جتنا کل خود سہہ سکیں، چودھری شجاعت حسین نے مزید کہا کہ طاہرالقادری اگر ایک اشارہ کرتے تو عوام اسلام آباد پر قبضہ کر لیتے مگر سابق دور میں انہوں نے ایسا نہیں کیا۔

مزید خبریں :