22 جون ، 2014
کراچی .......جعفرآباد،نصیرآباد سمیت بلوچستان کے میدانی علاقوں میں تیز مٹی کے طوفان سےکئی درخت اور سائن بورڈ اڑ گئے ۔ ہلکی بارش نے گرمی کی شدت کو کم کردیا۔ بلوچستان کے میدانی علاقوں جعفرآباد،نصیرآباد، سبی، بولان ، اور جھل مگسی کے علاقوں میں شام سے تیز مٹی کے طوفان سے کئی درخت اور سائن بورڈ اکھڑ گئے ۔ تیز طوفان کے بعد ہلکی بارش نے ماحول میں بھینی سے خوشبو پھیلا کر گرمی کی شدت میں کمی واقع کردی۔ تیز طوفان کے ساتھ ہی بجلی غائب ہوگئی ۔ اور واپڈا کا عملہ لائن کی بحالی میں مصروف ہے ۔ ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کے باعث گرمی کی شدت میں کمی آگئی ،محکمہ موسمیات کے مطابق آیندہ 2 روز کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مزید پری سون بارشوں کا امکان ہے ۔سندھ کے شہر جیکب آباد میں شا م ڈھلتے ہی ابر کرم برسنا شروع ہوگیا اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا، ابر رحمت برستے ہی لوگوں نے سکھ کا سانس لیا ۔بلوچستان میں نصیر آباد اور جعفر آباد میں بھی موسلادھار بارش کے بعد گرمی کا پارہ کم ہوگیا ،ادھر رحیم یار خان ،ایبٹ آباد، اور مظفر آباد میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا ،محکمہ موسمیات کے مطابق آیندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب،سکھر،لاڑکانہ کشمیر اور گلگت بلتستان کے چند مقامات پر بارش کا امکان ہے آج سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو میں 49 ،نواب شاہ 48 اور پڈعیدن میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔