22 جون ، 2014
کراچی .........متحدہ قومی مومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہےکہ موجودہ حالات میں وفاقی حکومت کا رویہ تشویشناک ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری کی آمد میںکسی قسم کی رکاوٹ نہ ڈالی جائے۔کراچی میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اراکین کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر طاہر قادری پاکستان کے شہری اور ایک سیاسی پارٹی کے سربراہ ہیں۔ ان کی وطن واپسی کے موقع پر کسی قسم کا انتشار پیدا نہیں ہونے دیا جائے۔ پاکستان عوامی تحریک کے کارکن پر امن لوگ ہیں۔ ان کو اپنے قائد کا بھر پور استقبال کرنے کا موقع دیا جائے۔ فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن آمرانہ دور میں جمہوریت کی چمپین بنی پھرتی تھی، مگر آج ن لیگ کی حکومت خود آمرانہ اقدامات کر رہی ہے۔ ن لیگ نے پنجاب کے بعد اسلام آباد کو بھی پولیس اسٹیٹ بنا دیا ہے جو کہ سب کے لئے قابل تشویش ہے۔