پاکستان
22 جون ، 2014

راناثناء کا استعفیٰ کافی نہیں ، جیل میں ڈالنا چاہیے،عمران خان

 راناثناء کا استعفیٰ کافی نہیں ، جیل میں ڈالنا چاہیے،عمران خان

اسلام آباد.......چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہےکہ وہ شمالی وزیر ستان کے متاثرین کے لئے خیبر پختونخوا حکومت کو فوری 6 ارب روپے جاری کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہور واقعہ پر راناثناءالله کا ستعفیٰ کافی نہیں ،انہیں جیل میں ڈالنا چاہیے۔اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے عمرا ن خان کا کہنا تھا کہ متاثرین شمالی وزیرستان کے پنجاب اور سندھ میں داخلے پر پابندی سے پختونوں میں نفرت پیدا ہو گی۔وفاقی حکومت کی جانب سے آئی ڈی پیز کے لئے 50 کروڑ کی امداد بہت کم ہے۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ لاہور واقعہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی رضامندی کے بغیر ممکن نہیں،انہوں نے ایک بار پھر شہباز شریف کے استعفے کا مطالبہ کیا۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ دسمبر میں امریکا افغانستان سے نکل جاتا تو شاید شمالی وزیرستان میں آپریشن کی ضرورت ہی پیش نہ آتی۔

مزید خبریں :