پاکستان
27 جون ، 2014

ایک ماہ کی مہلت، مطالبات نہ مانے تو اسلام آباد مارچ کرینگے،عمران خان

  ایک ماہ کی مہلت، مطالبات نہ مانے تو اسلام آباد مارچ کرینگے،عمران خان

بہاولپور........پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم مسلم لیگ ن حکومت کو ایک ماہ کی مہلت دیتے ہیں اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو14 اگست کو اسلام آباد میں مارچ کرینگے،انھوں نے حکومت کو متنبی کیا کہ مطالبات پرعمل نہہوا تو14اگست کواسلام آبادمارچ کرینگے،کم ازکم10لاکھ افراداسلام آبادمیں جمع کریں گے،اس موقع پر تحریک انصاف کے کارکن پرجس پولیس اہلکارنے گولی چلائی میں اسےخودپھانسی دونگا،جوجماعت سمجھتی ہےکہ انتخابی سسٹم ٹھیک ہوناچاہیےانھیں دعوت دیتاہوں،انتخابات کےفراڈمیں ملوث لوگوں کوآرٹیکل6کےتحت سزاملنی چاہیے،جوہمارےساتھ چلےگاوہ پاکستان میں حقیقی جمہوریت لائےگا،تمام سیاسی جماعتوں کوون پوائنٹ ایجنڈےپراپنےساتھ شامل ہونیکی دعوت دیتاہوں،جمعہ کی شام بہاولپور میںجلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئےانھوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)نےچھ دفعہ پنجاب کی حکومت سنبھالی،لیکن کیا عوام کوتعلیم اورانصاف ملا،انھوںنےنوازشریف سےسوال کیا کہ ہمارےجلسےآپ کوترقیاتی کاموں سےکیسےروک سکتےہیں،وزیراعظم شمالی وزیرستان والوں کی مددکرناچاہتےہیںتوان کےلیےرقم دیں،میرےساتھ جاکرتصویرکھچوانےسےکچھ فائدہ نہیں ہوگا،آئی ڈی پیز کی اتنی فکرتھی توہمیں آپریشن کابتاتودیاہوتا،عوام کی تکلیفوں پراپنی سیاست نہ کریں،میاں صاحب آپ نےکہاکہ ملک میں ڈیولپمنٹ چاہتاہوں اورعمران خان نےجلسےشروع کردیے ہیں،انھوں نے کہا کہ کیاپنجاب پولیس نےجو83افرادکوگولیاں ماریں وہ میری وجہ سےہوا ہے؟آمریت میں بھی ایساکبھی نہیں دیکھاجوپنجاب پولیس نےکیا،سابق آئی جی پنجاب نےرپورٹ میں کہاکہ نوازشریف دورمیں25ہزارپولیس اہلکاربھرتی کیےگئے،جب تک پولیس غیرسیاسی نہیں ہوگی تب تک عوام کی حفاظت نہیں ہوگی۔انھوں نے کہا کہ ڈارصاحب،آپ کاخودکاپیساباہرہےآپ باہرکاپیساکیسےپاکستان لائیں گے ،اکون سی جمہوریت میں ایک بھائی وزیراعظم ،دوسراوزیراعلیٰ،بھائی کا بیٹا ڈپٹی چیف منسٹر، بھانجاوزیرمملکت اورسمدھی ملک کا وزیرخزانہ بنادیاجاتاہے،انھوں نے کہا کہ ملک میں ڈیولپمنٹ نہیں البتہ میاں نوازشریف کی دولت میں ڈیولپمنٹ ہورہی ہے،عمران خان نے کہا کہ پنجاب میں36اضلاع ہیں،صرف ایک ضلع میں میٹروبس بنائی گی،انتخابی سسٹم بہترکرنےسےجمہوریت ڈی ریل نہیں ہوگی بلکہ مافیاڈی ریل ہوگی،انھوں نے کہا کہ ایک لاکھ70ہزارووٹ میں سےصرف25ہزارووٹ اصلی نکلے،کیایہ ہےجمہوریت؟جب تک الیکشن ختم نہ ہوجائےدنیامیں کہیں بھی تقریرنہیں ہوتی،پاکستان میں15فیصدووٹنگ پرنوازشریف کی تقریرکرادی گئی،نوازشریف کی تقریرہوتےہی ریٹرننگ افسران کوپیغام دیاگیااورتحریری رزلٹ بھیجناشروع کیاگیا،ڈارصاحب،آپ کاخودکاپیساباہرہےآپ باہرکاپیساکیسےپاکستان لائیں گے ،حامدخان کےحلقےمیں کیمرےبندکرکےبیگ بھررہےتھے۔انھوں نے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے بیٹے کی بلوچستان انوسٹمنٹ بورڈ میں تقرری پر بھی کڑی تنقید کی۔

مزید خبریں :