28 جون ، 2014
اسلام آباد.....وفاقی وزیر اطلاعات پر ویز رشید نے کہا ہے کہ نوازشریف کو وکٹری اسپیچ کرنےکےلیےمیں نےکہاتھا، گرتقریرکرانےکی سزاپھانسی ہےتوخان صاحب مجھےپھانسی دےسکتےہیں،اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے وفاقی وزیر اطلاعات پرویزرشید نےکہا کہ ریٹرننگ افسر عدلیہ سے مقررکرنے کا مطالبہ عمران خان نے 20 اکتوبر 2012 کو خود کیا، اب انھیں گالیاں بھی خود دیتے ہیں۔ان کا عمران خان کو جواب دیتے ہو ئے مزید کہنا تھا کہ پنکچرلگانےہوتےتوراولپنڈی میں تحریک انصاف کی ٹیوب ہی پھاڑدیتے،راولپنڈی میں حنیف عباسی کےحلقےسےہمیشہ انتخاب جیتالیکن اس دفعہ ہارگئے،اگرہم پنکچرلگاسکتےتوسب سےپہلےحنیف عباسی کی نشست جیتتےومیں کسی پرالزام نہیں لگارہابس عمران خان کےتضادکاذکرکررہاہوں ۔پیپلزپارٹی کی طرف سےنجم سیٹھی کانام آیا،سمجھوتےکےتحت نجم سیٹھی کانام بطورنگراں وزیراعلیٰ پنجاب قبول کیا۔عمران خان کےاعتراض پرنجم سیٹھی نےقمرزمان کوچیف سیکریٹری نہیں بنایا، جبکہ پرویزالہیٰ کےقریبی ساتھی راؤ افتخارکونجم سیٹھی نےتعینات کرایا،پنجاب میں چیف سیکریٹری سےلیکرچپڑاسی تک تبدیل کیاگیالیکن ہم نےکوئی اعتراض نہیں کیا وہم چپ رہےاورنجم سیٹھی کوفری ہینڈدیاگیا، اس کے باوجود وکٹری اسپیچ پر خان صاحب مجھےپھانسی دےسکتےہیں۔