پاکستان
28 جون ، 2014

پاکستا ن میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ30جون کو ہوگا

پاکستا ن میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ30جون کو ہوگا

اسلام آباد.......پاکستا ن میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا لہٰذا پہلا روزہ پیر30جون کو ہوگا۔ ا س بات کا اعلان کراچی میں ہونے والے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں اس بات کا باضابطہ طور پر مرکزی رویت ہلال کمیٹی کےچیئرمین مفتی منیب الرحمان نے کیا۔اس سے قبل اسلام آباد، لاہور ، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ختم ہوگئے،جن کے مطابق ملک بھر میں کہیں بھی چاند کی شرعی رویت کے متعلق کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی ہے لہٰذا پہلا روزہ 30جون بروز پیر ہوگا۔

مزید خبریں :