30 جون ، 2014
اسلام آباد.......سینیٹ نے تحفظ پاکستان بل 2014 کی منظوری دے دی۔وفاقی وزیر زاہد حامد نے بل ایوان میں پیش کیا۔ڈپٹی چیئرمین صابر بلوچ کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا جس میںتحفظ پاکستان بل2014 سے متعلق قائمہ کمیٹی داخلہ کی رپورٹ سینیٹ میں پیش کی گئی۔اس موقع پر جے یو آئی (ف) کے سینیٹر طلحہ محمود کا کہنا تھا کہ حکومت یقین دہانی کرائے کہ تحفظ پاکستان بل کا میرٹ پر اطلاق ہوگا، حکومت یہ بھی یقین دہانی کرائے کہ تحفظ پاکستان بل مدارس کے خلاف استعمال نہیں ہوگا، سیکیورٹی فورسز کو جواختیارات دیے جارہے ہیں دیکھنا ہوگاکہ لاہور جیسا واقعہ دوبارہ نہ ہو۔